ETV Bharat / state

Controversial Statement: پولیس کے خلاف محمد سلیم کا متنازعہ بیان سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث - متنازعہ بیان

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربرتھانہ علاقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم کا پولیس انتظامیہ کے خلاف دیا گیا متنازعہ بیان سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ Controversial Statement of CPI (M) Leader Muhammad Saleem

محمد سلیم
محمد سلیم
author img

By

Published : May 8, 2022, 12:30 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں گزشتہ دو تین مہینوں کے دوران جرائم کی واردات بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے کے بعد نظم و نسق کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، دوسری طرف کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی چار سے پانچ معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے. Controversial Statement of CPI (M) Leader Muhammad Saleem

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ علاقے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم کے پولیس انتظامیہ کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر محکمہ کے وشنوپور تھانہ علاقے میں ڈی وائی ایف آئی کے رکن بدوت منڈل کی پراسرار موت کا معمہ ایک مہینے بعد بھی حل نہیں ہونے پر سی پی آئی ایم کی جانب سے احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو تنخواہ دینے سے بہتر ہے کہ لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں کتا پال لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی وائی ایف آئی کے یوتھ رکن بدوت منڈل کی موت کا ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کی یہ کیسی جانچ ہے جس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو کسی معاملے کی ذمہ داری کیوں سونپی جاتی ہے جب کسی معاملے کا حل نہ نکل سکے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم کے متنازعہ بیان پر ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ سلیم ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں. ان کے منہ سے اس طرح کی باتیں اچھی نہیں لگتی، ان کے متنازعہ بیان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سابق پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ محمد سلیم برسوں سے سرگرم سیاست کا حصہ ہیں لیکن انہوں نے اس طرح کی بیان بازی کرکے نہ صرف پولیس انتظامیہ بلکہ عام لوگوں کو بھی مایوس کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.