ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی کو ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام ملنا چاہئے' - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ڈولا بنرجی نے کہا کہ 'اگر نوبل کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام دیا جاتا تو مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کو ہر سال نوبل انعام دیا جاتا۔'

'ممتا بنرجی کو ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام ملنا چاہئے'

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 9:25 PM IST

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔ درگاپور میں ترنمول کانگریس کی جانب سے منعقد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ڈولا بنرجی نے کہا کہ 'ممتا بنرجی ملک کی واحد وزیراعلی ہیں، جن کے ریاست میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر نوبل کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام دیا جاتا تو مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کو ہر سال نوبل انعام دیا جاتا۔'

'ممتا بنرجی کو ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام ملنا چاہئے'
'ممتا بنرجی کو ترقیاتی کاموں کے لئے نوبل انعام ملنا چاہئے'

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ڈولا بنرجی نے کہا ہے کہ 'ترقیاتی کاموں کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نوبل انعام ملنا چاہئے۔'

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی ترقیاتی کاموں کے معاملے میں دوسرے وزراء اعلی سے بہت آگے ہیں۔'

ترنمول کانگریس کی رہنما کے مطابق 'ترقیاتی کاموں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ سیاسی انتقام کے تحت کر رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال کی عوام کو ترقیاتی کاموں اور منصوبوں سے مطلب ہے۔ اس لئے وہ ممتا بنرجی کو یکطرفہ حمایت کرتے ہیں۔'

ڈولا بنرجی کے مطابق 'کئی عالمی ترقیاتی ادارے اور امریکی یونیورسٹی ممتا بنرجی کے ترقیاتی کاموں کے نوٹس لے چکے ہیں۔'

واضح رہے کہ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبہ کنیاشری کو جرمنی کی جانب سے ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی یونیورسٹی کے ماہرین مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں پر خاص نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.