کولکاتا: مغربی بنگال میں مختلف بدعنوانیوں کے معاملے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانچ کا دائرہ ہو وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سی بی آئی کے سمن پر ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کی بیوی روجیرا بنرجی کو سی جی او کمپلیکس میں حاضر ہونا پڑا۔
-
#WATCH | West Bengal | Rujira Banerjee, wife of TMC leader Abhishek Banerjee, arrives at Enforcement Directorate in Kolkata. She has been summoned for questioning in connection with a coal smuggling case. pic.twitter.com/uwC8jOwTGg
— ANI (@ANI) June 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | West Bengal | Rujira Banerjee, wife of TMC leader Abhishek Banerjee, arrives at Enforcement Directorate in Kolkata. She has been summoned for questioning in connection with a coal smuggling case. pic.twitter.com/uwC8jOwTGg
— ANI (@ANI) June 8, 2023#WATCH | West Bengal | Rujira Banerjee, wife of TMC leader Abhishek Banerjee, arrives at Enforcement Directorate in Kolkata. She has been summoned for questioning in connection with a coal smuggling case. pic.twitter.com/uwC8jOwTGg
— ANI (@ANI) June 8, 2023
ذرائع کے مطابق راجیرا بنرجی کالے شیشوں سے گھری گاڑی میں سی جی او پہنچی جہاں چند گھنٹوں تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس سے قبل ابھیشیک کی بیوی نے ای ڈی آفس جانے سے پہلے وکیل سے مشورہ کیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پنکج کمار کی قیادت میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے رینک کے کل تین اہلکار جمعرات کو دہلی سے کولکاتہ پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کوئلہ اسمگلنگ کیس میں راجیرا سے پوچھ گچھ کے لیے سوالنامے پہلے ہی تیار کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا
غورطلب ہے کہ انہیں گذشتہ پیر کو دبئی جاتے ہوئے کولکاتا ہوائی اڈے پر محکمہ امیگریشن نے روک لیا تھا۔ رجیرا کو بتایا گیا کہ وہ بیرون ملک نہیں جا سکتی۔ حالانکہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ان کے بیرون ملک سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اس کے بعد ای ڈی نے اسی دن انہیں سمن بھیجا تھا۔ اس سے قبل ای ڈی نے روجیرا کو کوئلہ اسمگلنگ کیس میں گزشتہ سال جون میں طلب کیا تھا۔ وہ اپنے بچے کو گود میں لے کر حاضر ہوئی تھی۔ پوچھ گچھ 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ راجیرا کو دوبارہ CGO میں بلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کے ڈائریکٹر سنجے مشرا کچھ دن پہلے دہلی سے شہر آئے تھے۔