کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے میناگوری میں میٹنگ سے اپنے دہلی کے سفر کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی نبجوا یاترا پروگرام مکمل کرنے کے بعد ایک کروڑ خطوط کے ساتھ دہلی جانا چاہتے ہیں۔ واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے کے لیے مرکزی دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھا سے ملنا چاہتے ہیں۔
پنچایت انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ابھیشیک نے ریاست کے دیہی علاقوں میں آواس یوجنا یا 100 دن کے کام کی اسکیم کےلئے فنڈ نہیں ملنے کا شکوہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلپائی گوڑی ضلع کے 7 لاکھ 98 ہزار لوگوں نے 100 دن تک کام کیا اور پیسے نہیں ملے۔ کیونکہ مرکز ی حکومت نے رقم روک دی ہے۔ مجھے ضلع سے کم از کم 4 لاکھ خطوط دیں گے۔ میں آپ کے مطالبات پیش کرنے کے لئے ریاست بھر سے ایک کروڑ خطوط کے ساتھ دہلی جاؤں گا۔
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک نےکہا کہ اگر وہ ایک کروڑ خط لے کر دہلی پہنچیں گے تو کوئی بھی انہیں نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔
ابھیشیک نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ شمالی بنگال کے لوگوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیا تھا اور مذہبی تقسیم کے جال میں پھنس کر علاحدہ ریاست کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ بی جے پی ایک ٹوٹی ہوئی آڈیو کیسٹ ہے، آپ اسے صرف سن سکتے ہیں، لیکن آپ اسے نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ترنمول کانگریس ایک اعلیٰ معیار کی ڈی وی ڈی ہے، آپ ایک ہی وقت میں دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کی بی جے پی اور سی پی آئی ایم پر تنقید
رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اگرچہ شمالی بنگال نے گزشتہ انتخابات میں ترنمول کو خالی ہاتھ لویا تھا، لیکن ممتا بنرجی کی حکومت نے شمالی بنگال کے لوگوں کو تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچایا ہے۔