کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹر ابھیشیک بنرجی نے شمالی دیناج پور میں کرن دیگھی میٹنگ میں عام لوگوں سے ترنمول لیڈروں اور کارکنوں کو کئی پیغامات دیے۔ تاہم انہوں نے مرکز میں نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں کی سخت تنقید کی۔ گزشتہ اتوار کو وزیراعظم کے ریڈیو پروگرام من کی بات کی 100ویں قسط تھی۔ اس موقع پر بی جے پی نے ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے۔
-
"I respectfully request PM @narendramodi to hold a Mann Ki Baat episode addressing the people of Bengal."
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
- Nat'l GS Shri @abhishekaitc
Let them know, why the @BJP4India has halted the MGNREGS funds rightfully owed to the state.#JonoSanjogYatra pic.twitter.com/v1bkWEEaBm
">"I respectfully request PM @narendramodi to hold a Mann Ki Baat episode addressing the people of Bengal."
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 1, 2023
- Nat'l GS Shri @abhishekaitc
Let them know, why the @BJP4India has halted the MGNREGS funds rightfully owed to the state.#JonoSanjogYatra pic.twitter.com/v1bkWEEaBm"I respectfully request PM @narendramodi to hold a Mann Ki Baat episode addressing the people of Bengal."
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) May 1, 2023
- Nat'l GS Shri @abhishekaitc
Let them know, why the @BJP4India has halted the MGNREGS funds rightfully owed to the state.#JonoSanjogYatra pic.twitter.com/v1bkWEEaBm
گذشتہ روز اس موقعے پر بنگال بی جے پی کی جانب سے بھی خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں سب سے بڑا پروگرام اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے نندی گرام اسمبلی میں منعقد کیا گیا۔ رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے مودی کے اس پروگرام کا مذاق اڑایا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جہاں مغربی بنگال کے لوگوں کو 100 دن کے پیسے سے محروم کیا جا رہا ہے، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی من کی بات'کے 100ویں ایپی سوڈ میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:MP Abhishek Banerjeeابھیشیک بنرجی دہلی میں دھرنا دیں گے
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو چاول اور روٹی نہیں مل رہی، جب کہ وزیر اعظم من کی بات سن رہے ہیں۔ترنمول کانگریس نے پنچایت انتخابات سے پہلے 25 اپریل سے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرکی کا یہ یاترا کوچ بہار سے شروع ہو کر مغربی بنگال کے ہر ضلع میں پہنچے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں کی رائے کی بنیاد پر پنچایتوں میں ترنمول کے امیدواروں کا انتخاب کرنا ہے۔