کولکاتا:مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ ڈی میں خالی آسامیوں کے بغیر 1271 افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ بغیر آسامی کے اتنی بڑی تعداد میں تقرری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔More Than One Thousand Recruitment In Group D With Fake Documents
ذرائع کے مطابق ایس ایس سی کے ذریعہ اعلان کردہ اسامیاں 3216 تھیں۔ ایس ایس سی نے گروپ ڈی کی نوکریوں کے لیے 4487 لوگوں کی سفارش کی۔ اس میں سے 3880 ملازمتوں کی سفارش پینل کی مدت کے دوران کی گئی تھی، 607 بھرتی پینل کی میعاد ختم ہونے کے بعدکی گئی۔ اب سوال یہ ہے کہ اسامیوں میں سے 1271 نوکریاں کیسے پیدا ہوگئیں ؟ اضافی آسامیوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار ریاستی کابینہ کے پاس ہے۔ اس فیصلے کے بغیر 1271 آسامیوں پر تقرری کس طرح تقرری کی گئی؟ ایس ایس سی کی ملازمتوں پر اضافی آسامیاں (سپر عددی) لاگو ہوں یا نہ ہوں، ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ہائی کورٹ نے ووکیشنل ایجوکیشن اور فزیکل ایجوکیشن کی اضافی آسامیوں پر تقرری روک دی ہے۔
دو دن قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق گروپ ڈی کے 1,694 امیدواروںکی فہرست جاری کی ہے۔ بنیادی طور پریہ تمام غی قانونی طریقے سے کام کررہے ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک تفصیلی فہرست شائع کی ہے کہ کون کون سےا سکولوں اور اضلاع میں کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Notice To Group D Employees گروپ ڈی کے 1698ملازمین کو نوٹس
خیال رہے کہ تقرری کے متعدد معاملات کلکتہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔سی بی آئی جانچ جس طرح سے آگے بڑھ رہی ہے گھوٹالے کے انکشاف میں اضافہ ہورہا ہے۔More Than One Thousand Recruitment In Group D With Fake Documents