ETV Bharat / state

Deers Dead in Bengal Safari Park بنگال سفاری پارک میں دو مہینوں میں 27 ہرن فوت

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 4:08 PM IST

سلی گوڑی میں واقع بنگال سفاری پارک میں گزشتہ دومہینوں کے دوران یکے بعد دیگر 27 ہرنوں کی موت کا واقعہ رونما ہونے سے محکمہ جنگلات تشویش میں مبتلا ہے۔ محکمہ جنگلا کے وزیر نے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Deers Dead in Bengal Safari Park

بنگال سفاری پارک میں دو مہینوں میں 27 ہرنوں کی موت

سلی گوڑی: مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں واقع بنگال سفاری پارک میں گزشتہ دومہینوں کے دوران یکے بعد دیگر 27 ہرنوں کی موت کا واقعہ رونما ہونے سے محکمہ جنگلات میں تشویش میں مبتلا ہے۔محکمہ جنگلا کے وزیر نے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ More Than 27 Deers Dead in Bengal Safari Park Within Two Month

ذرائع کے مطابق بنگال سفاری پارک میں گزشتہ روز ایک آسٹریلیائی کنگارو کو پراسرار طور پر مردہ پایا گیا تھا۔اس کے بعد محکمہ جنگلات نے کنگارو کی موت کی جانچ کی ہدایت دی۔

جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران بنگال سفاری پارک میں 27 ہرنوں کی موت ہو چکی ہے۔لیکن ان ہرنوں کی موت کو لے کر کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔

آسٹریلیائی کنگارو کی موت کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آئی اور پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔بنگال سفاری پارک کے اہلکاروں پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Shameema Role Model For Other Womens کولگام شمیمہ بانو خواتین کے لئے رول ماڈل

مغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک نے کہاکہ ہرنوں کی موت کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں بنگال سفاری پارک میں ساڑھے چار سو اسپوٹیڈ ہرن اور بارکنگ ہرنوں کو لایا گیا تھا۔17-2018 میں 50 ہرنوں کو دوسری جگہ لایا گیا۔2022 میں بنگال سفاری پارک میں محض 250 ہرنیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.