ETV Bharat / state

سال کے اختتام پر موہن بھاگوت بنگال کے دورے پر

Mohan Bhagwat Will Visit Kolkata لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے ساتھ انتخابی ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میں آر ایس ایس کے دو سینئر عہدیدار ہفتے کو ریاست میں آرہے ہیں ۔سر سنگھ چالک موہن بھاگوت کلکتہ اور سر کریابہ دتاتریہ ہوسبولے درگاپور آرہے ہیں۔

سال کے اختتام پر موہن بھاگوت بنگال کے دورے پر
سال کے اختتام پر موہن بھاگوت بنگال کے دورے پر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 8:09 PM IST

کولکاتا:آر ایس ایس کا دعویٰ ہے کہ یہ پروگرام خالصتاً تنظیمی اور معمول کے اعتبار سے میٹنگ ہے۔ ہر سال اس موقع پر تنظیمی میٹنگ ہوتی ہے۔تاہم سیاسی حلقوں کے مطابق سنگھ کے دو لیڈروں کی بنگال میں بیک وقت آمد ریاست میں ہندو ازم کے ماحول کو سازگارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سنگھ کی اعلیٰ قیادت لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

بھاگوت اور ہوسبولے صرف بنگال ہی نہیں دوسری ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں ۔آر ایس ایس ذرائع کے مطابق بھاگوت اس وقت آسام کے دورے پر ہیں۔ ہفتہ کی دوپہر تک کلکتہ پہنچ جائیں گے۔ اتوار کی رات شہر سے روانہ ہوجائیں گے۔ ان میں بھاگوت کے پاس سنگھ کےریلیشن ڈپارٹمنٹ کا پروگرام ہے۔ ماضی میںتعلقات بحال کرنے کیلئے موہن بھاگوت موسیقاروں اجے چکرورتی، راشد خان، سرود بجانے والے تیجیندر نارائن مجمدار کے گھر بھی جا چکے ہیں۔ تاہم بھاگوت اس دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

بھاگوت ہفتہ اور اتوار کو پروگرام کے دوران سابق سی بی آئی سربراہ اپین بسواس کے گھر بھی جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں ٹیچر بھرتی میں بدعنوانی میں ترنمول کانگریس سے تعلقات ہونے کی وجہ سے اوپین سرخیوں میں آئے تھے۔ اس کے علاوہ بھاگوت ریاستی بی جے پی کے ساتھ تعلقات رکھنے والے دو لوگوں کے گھروں کا دورہ کریں گے۔ سابق فٹ بال کھلاڑی کلیان چوبے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کلکتہ کی مانیک تلہ سیٹ سے امیدوار تھے۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر الیکشن ہارنے کے بعد اب ہندوستانی فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں۔ بھاگوت کو ان کے گھر بھی جائیں گے ۔

بھاگوت اداکار وکٹر بنرجی کے گھر بھی جائیں گے۔ وکٹر نے بنگالی کے علاوہ ہندی اور انگریزی فلموں میں اداکاری کی۔ ستیہ جیت رائے، مرنل سین، شیام بینیگل سے لے کر رام گوپال ورما تک فلموں میں اداکاری کرنے والے وکٹر ایک وقت میں سیاست دان بھی تھے۔ وہ طویل عرصے تک سنگھ پریوار کی تنظیم سنسکار بھارتی کے ریاستی صدر بھی رہے ہیں۔ 1991 میں، وکٹر اس وقت کے کلکتہ شمال مغربی حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں بھی امیدوار بنے۔ وہ ریاست میں بی جے پی کے پہلے اسٹار امیدوار تھے۔ وکٹر، جو اب سیاست سے بہت دور ہیں، کو گزشتہ سال مرکزی حکومت نے پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ بھاگوت لوک سبھا انتخابات سے پہلے ان کے گھر جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امت شاہ کا آج دورۂ تلنگانہ

ہوسبول کے پروگرام میں ریاست بھر میں تنظیمی میٹنگیں شامل ہیں۔آر ایس ایس بنگال کو تین حصے میں تقسیم کرکے دیکھتی ہے۔شمالی، وسطی اور جنوبی بنگال۔ وہ ہفتہ اور اتوار کو درگاپور میں مدھیہ بنگال کے مختلف اضلاع کے سنگھ کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد دوبارہ8 سے 12 جنوری کے درمیان چار روزہ دورہ بنگال کا کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.