مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں' ڈورنڈ کپ 2021' کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
محمڈن اسپورٹنگ اور ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم پر دباؤ بنانے کی بھر پور کوشش کی۔
کھیل کے محض 36 ویں سیکنڈ پر پیڈرو مانجی نے گول کرکے ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ کو ایک صفر کی سبقت دلا دی۔ مگر کھیل کے آٹھویں منٹ پر مارکوس جوزف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کیا اور محمڈن اسپورٹنگ کو 1۔1 کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔
محمڈن اسپورٹنگ نے حریف ٹیم کے ایک کھلاڑی کم ہونے کا فائدہ اٹھایا اور 106ویں منٹ پر برنڈن وین لال رنڈیکا کے گول کی بدولت ایک بار بار پھر 2۔3 کی سبقت حاصل کر لی۔
کھیل کے ایکسڑا ٹائم کے دوسرے ہاف کے 109 ویں منٹ پر اسٹینوویک نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو نہ صرف 2-4 کی سبقت دلائی بلکہ 130 ویں ڈورنڈ کپ 2021 کے فائنل کا ٹکٹ بھی کنفرم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان
میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے پر شیدائیوں نے سالٹ لیک اسٹیڈیم کے باہر جم کر جشن منایا۔