کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ نے آگلے سیزن میں مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ رواں ماہ جولائی کے آخری ہفتے میں ایشیائی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین مقابلہ کلکتہ فٹبال لیگ 2022 Calcutta Football League شروع ہونے والا ہے، دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ سمیت دوسری ٹیموں نے ٹیم سازی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ Mohammedan Sc Ropes In Ex Goalkeeper Rafique Ali
اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ نے آئی ایس ایل میں ایس سی ایسٹ بنگال اور جمشیدپور ایف سی کی نمائندگی کر چکے رفیق علی سردار سے اگلے سیزن کے لئے معاہدہ کر لیا۔ گول کیپر رفیق علی سردار ایک تجربہ کار اور کامیاب فٹبالر ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ارادے سے میدان میں اتر چکے ہیں۔
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ کلکتہ فٹبال لیگ کے اگلے سیزن میں خطاب جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسی مقصد کے تحت رفیق علی سردار سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق علی سردار ایک تجربہ کار فٹبالر ہیں.۔ ان کے وسیع تجربے سے کلب کو فائدہ ہوگا۔ ان سے شاندار کارکردگی کی امید کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: I-League 2021-22: راجستھان یونائٹیڈ پر محمڈن اسپورٹنگ کی جیت
واضح رہے کہ رواں ماہ جولائی کے آخری ہفتے میں ایشیائی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین مقابلہ کلکتہ فٹبال لیگ 2022 شروع ہونے والا ہے۔ دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ سمیت دوسری ٹیموں نے ٹیم سازی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ Mohammedan Sc Ropes In Ex Goalkeeper Rafique Ali