مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسپورٹس کمپلیکس کے انڈور اسٹئڈیم میں آئی ایف اے فٹسال کے پہلے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور بدھان نگر میونسپل اسپورٹس اتھارٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔Mohammadan Sporting Start Campaign With Big Win In Futsol
محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے میں کامیاب رہی ۔محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے حریف پر پے درپے حملے کئے گئے ۔
محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں کے درمیان بہترین تال میل کے سبب حریف ٹیم بالکل بے بس نظر آئی ہے۔محمڈن اسپورٹنگ نے اس کا بھر پور فائدہ بھی اٹھایا۔
محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے التمش نے دو جبکہ شمشاد ،شبھو اور سندیپ نے ایک ایک گول کیا۔حریف ٹیم کی جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں:T20I Tri-series نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی
متصل محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھان نگر اسپورٹنگ کو یکطرفہ مقابلے میں پانچ صفر سے شکست دے کر فٹسال ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔Mohammadan Sporting Start Campaign With Big Win In Futsol