ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن برقرار

Md sporting Defeat Neroca Fc آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں محمڈن اسپورٹنگ نے نیروکا ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیزی مقابلے میں 1-2 گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمڈن اسپورٹنگ کر لیگ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن برقرار
محمڈن اسپورٹنگ کی پہلی پوزیشن برقرار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 4:37 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ محمڈن اسپورٹنگ اور نیروکا ایف سی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ۔دونوں جانب سے دلچسپ تحریکیں دیکھنے کو ملیں۔

کھیل کے 19ویں منٹ پر ڈیوڈ لالسنگھا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ حریف ٹیم میچ میں واپس آنے کی کوشش مصروف تھی اسی وقت کھیل کے 30 ویں منٹ پر ریمسنگھا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کی برتری 2-0 کر دیا ۔پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی دو صفر کی برتری برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نیروکا ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔کھیل کے 50 ویں منٹ پر ڈی سیمو نے گول کرکے میچ کا اسکور 2-1 کر دیا ۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کی طرف سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:زخمی رتوراج گائیکواڑ ٹیسٹ سیریز سے باہر

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ 2-1 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے نیروکا ایف سی کو شکست دے دی۔اس میچ کے بعد محمڈن اسپورٹنگ 11میچوں میں آٹھ جیت ،تین ڈرا کی بدولت 27 پوائنٹ کے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔لیگ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر رئیل کشمیر ایف سی اور ڈکن سرینڈی 20-20 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.