کولکاتا: گوا کے واسکو شہر کے تلک فٹبال گراؤنڈ میں آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان چرچل برادرس اور مہمان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں۔ چرچل برادرس اور محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے جارحانہ انداز میں کھیل کی شروعات کی گئی ہے۔ دونوں سے پے درپے حملے کیے گئے۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے لیکن ناکام رہے۔ Mohammadan Sporting Face Defeat,Real Kashmir Maintain Top Position In I league
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی تمام ترکوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور0-0 رہا ۔دوسرے ہاف میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ کھیل کے 56 ویں منٹ پر شیخ فیاض نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔مگر چار منٹ بعد ہی راجو گایکواڈ نے گول کرکے چرچل برادرس کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔
ایک ایک گول کی برابری کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول کرنے کی کوشش جاری رہی۔ کھیل کے 84 ویں منٹ پر ٹانا نے گول کرکے چرچل برادرس کو 1-2 گول کی سبقت دلائی۔ محمڈن اسپورٹنگ نے اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی ۔ کھیل کے اختتام تک چرچل برادرس نے 1-2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے ایک میچ میں جیت درج کی۔
یہ بھی پڑھیں:I League محمڈن اسپورٹنگ کو دلچسپ میچ میں شکست
لیگ ٹیبل میں رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم 6 میچوں میں پانچ جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 16 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ سرینیڈی دکن ایف سی حیدرآباد 12 پوائنٹ اور راونڈ گلاس پنجاب10 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔محمڈن اسپورٹنگ چھ میچوں میں چار شکست اور دو جیت کی بدولت 6 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔Mohammadan Sporting Face Defeat,Real Kashmir Maintain Top Position In I league