ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے فٹسال 2022 چمپئن - سالٹ لیک اسٹیڈیم میں انڈور اسٹیڈیم

سندیپ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے خضرپور ایف سی کو ایک دلچسپ مقابلے میں پانچ دو سے شکست دے کر آئی ایف اے فٹسال 2022 کا خطاب پر قبضہ کرلیا۔Mohammadan Sporting

محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے فٹسال 2022 چمپئن

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:17 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں انڈور اسٹیڈیم میں آئی ایف اے فٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ اور خضرپور ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔Mohammadan Sporting Champion IFA Futsal Trophy 20222

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پے درپے حملےکئے گئے ۔اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔

محمڈن اسپورٹنگ آئی ایف اے فٹسال 2022 چمپئن

محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے سندیپ نے تین گول کرکے خطابی معرکہ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔اس کے علاوہ سچن اور شرمین نے ایک ایک گول کیا ۔

خطابی معرکہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں اور شیدائیوں نے جم کر جشن منایا ۔محمڈن اسپورٹنگ کےجنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہاکہ ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammed Shami Replaces Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سمیع ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل

انہوں نے کہاکہ فائنل میں بھی ہماری ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امید کرتاہوں کہ کلکتہ فٹبال لیگ اور آ ئی لیگ کے میچوں میں اسی طرح کی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔

محمڈن اسپورٹنگ کا بھوانی پور کلب ایف سی سے 16 اکتوبر سے مقابلہ ہوگا۔شمالی24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چندر فٹبال اسٹیڈیم میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔Mohammadan Sporting Champion IFA Futsal Trophy 20222

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.