ETV Bharat / state

Mohammadan Sporting Champion محمڈن اسپورٹنگ تاریخ رقم کی،ایک بار پھر کلکتہ فٹبال لیگ چمپئن - محمڈن اسپورٹنگ تاریخ رقم کی

فنائی لال رنگ سنگھا اور ڈیوڈ لال رنگ سنگھا کے گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے موہن بگان سپر جینٹ کو 0۔2 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن کا خطاب اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

محمڈن اسپورٹنگ تاریخ رقم کی،ایک بار پھر کلکتہ فٹبال لیگ چمپئن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 6:22 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن کے سپر 6 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں محمڈن اسپورٹنگ کو خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے کے لئے میچ کے اختتام ہونے کا انتظار کرنا تھا۔

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ کو سپر 6 مرحلے کے آخری میچ میں موہن بگان سپر جینٹ سے مقابلہ تھا۔انڈین سپرلیگ میں کھیلنے والی موہن بگان سپر جینٹ کو محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے زبردست چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ۔

اعتماد سے لبریز محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم موہن بگان پر دباو بنانے میں کامیاب رہے۔محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے حریف زبردست حملے ہوئے۔

کھیل کے 13 ویں منٹ پرہی فنائی لال رنگ سنگھا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ ایک صفر کے خسارے کے بعد موہن بگان سپر جینٹ کی جانب سے بھی چند تحریکیں دیکھنے کو ملیں۔

کھیل کے 38 ویں منٹ پر ڈیوڈ لال رنگ سنگھا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام دس ٹیموں نے اپنے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا

دوسرے ہاف میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور موہن بگان سپر جینٹ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔موہن بگان اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں پوری طرح سے ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔محمڈن اسہورٹنگ نے اس میچ کو جیتنے کے ساتھ ہی کلکتہ فٹبال لیگ پرایمئیر ڈویژن کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.