ETV Bharat / state

Mohammad Salim slam Chief Minister Mamata Banerjee ممتابنرجی کوآرایس ایس کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کرنی چاہئے: محمد سلیم - جنرل سیکریٹری محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو آرایس ایس سے متعلق بیان پروضاحت کرنے کے لئے کہاہے تاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کوبھی حقیقت معلوم ہو۔Mohammad Salim slam Chief Minister Mamata Banerjee

Mohammad Salim slam Chief Minister Mamata Banerjee

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 7:58 PM IST

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں۔ وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں لیکن اصل میں ممتابنرجی،آرایس ایس اور بی جے پی کے درمیان گہرا تعلقات ہیں۔ تینوں ایک دوسرے کے رابطے میں رہتے ہیں اور ایک ہی حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں۔Mohammad Salim slam West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee over statement on RSS

محمد سلیم نے کہاکہ ممتابنرجی کو آرایس ایس اتنی پسند ہے تو وہ کھل کر اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتی ہیں۔ وہ پردے میں رہ کر آرایس ایس کی حمایت کیوں کرتی ہیں۔لفٹ فرنٹ ہمشیہ سے ہی آر ایس ایس کی مخالفت کرتی رہی ہے اور آج بھی ہم اسی نقش قدم پر چلتے ہیں۔کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ آر ایس ایس کی وجہ سے کس کو کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کہتی ہیں کہ آرایس ایس اتنا خراب نہیں ہے جتنا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے۔اب ممتابنرجی کو ہی واضح کرنا پڑے گاکہ کون کتنا خراب ہے اورکون کتنا اچھا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہیں (ترنمول کانگریس کی سربراہ) اپنے بیان کو لے کر وضاحت بھی کرنی پڑے گی تاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ کون کس کی حمایت کرتا ہے اور کون کی مخالفت کرتی ہے۔

سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہاکہ ترنمول کانگریس تہواروں کو سیاسی رنگ دینے میں ماہر ہے۔مغربی بنگال کے کلبوں کو پوجا کے موقع پر جو فنڈ دئیے جاتے ہیں اس کی تفصیلات کون دے گا۔ کلبوں کو جو فنڈ دئیے جائیں گے وہ فنڈ کہاں سے آتا ہے ۔آج حکومت ہے تو جو مرضی وہ کرتی ہیں لیکن کل تمام باتوں کو لے کر جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اہروزیراعلی ممتا بنرجی کے بی جے پی کی مخالفت کرتے ہوئے آر ایس ایس کو بہتر قرار دینے پر اپوزیشن جماعتوں نے جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیدی کا بھگوا محبت ایک پھر کھل کر منظر عام پر آ گئی۔۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee trashes BJP وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی بی جے پی پر تنقید

سی پی آئی ایم نے کہا کہ ممتا بنرجی کے آر ایس ایس سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ کی آر ایس ایس کے لئے ہمدردی کوئی نئی بات نہیں ہے۔وہ پہلے آر ایس ایس کی حمایت کر چکی ہیں۔کیونکہ ان کی حکومت بھی آر ایس ایس کا تحفہ ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.