ETV Bharat / state

اسپتال میں زیر علاج محمد سلیم نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کیا - کورونا وائرس

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مارکسی رہنما محمد سلیم کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اسپتال سے ہی اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپتال میں زیر علاج محمد سلیم نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 8:40 AM IST

ڈاکٹروں کے مطابق مارکسی رہنما سلیم کی حالت میں بہتر ہے۔ لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ان کو اور کچھ دن کے لئے اوبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

محمد سلیم کا ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ محمد سلیم راحت اندوری کے بہت بڑے مداح بھی ہیں۔

اسپتال میں زیر علاج محمد سلیم نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کیا
اسپتال میں زیر علاج محمد سلیم نے راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کیا

مارکسی رہنما محمد سلیم اور انادی ساہا دونوں میں کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے تھے۔ جن کا کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

مارکسی رہنما محمد اور سی آئی ٹی یو کے ریاستی سیکریٹری کی حالت میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ محمد سلیم نے اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال پر اسپتال سے ہی ٹویٹر پر راحت اندوری کے ایک شعر کے ساتھ خراج عقیدت بھی پیش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی صحت کے متعلق بھی جانکاری بھی دی ہے۔ محمد سلیم کو چند روز قبل ہی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔

جس کے بعد وہ خود اسپتال میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہیں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال سے ہی انہوں نے راحت اندوری کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شعر کے ساتھ فیس بک پوسٹ کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اسپتال میں بستر پر پڑے ہی میں اردو کے معروف شاعر راحت اندوری جو کہ بھارت ماں کی آواز تھے ان کے شعر کے بنگلہ ترجمہ کے ساتھ ان کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہوں۔'

انہوں نے اپنے پوسٹ میں راحت اندوری کی مقبول ترین غزل دو اشعارکا بنگلہ ترجمہ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شعر

جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہوں گے

کرائے دار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے

سبھی کا خون شامل ہے یہاں کی مٹی میں

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے

راحت اندوری مغربی بنگال میں کافی مقبول تھے۔ اردو والوں کے علاوہ وہ اہل بنگلہ میں بھی کافی مقبول ہیں۔

خصوصی طور پر بائیں بازو کے لوگوں میں راحت اندوری کافی مقبول تھے ۔مارکسی رہنما محمد سلیم کو اس سے قبل بھی کئی بار جلسوں میں اور پریس کانفرنس میں بھی راحت اندوری کے اشعار پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.