ETV Bharat / state

Mohamadan Sportingکلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز - مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم

محمڈن اسپورٹنگ نے ارین کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ2022 کے سپر6 راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کیا۔مارکوس جوزف کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔Calcutta Football League Super 6 Round

کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 11:23 AM IST

ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 راؤنڈ میں محمڈن اسپورٹنگ اور ایرین کلب کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔Mohamadan Sporting Start Calcutta Football League Super 6 Round With Big Win

کلکتہ فٹبال لیگ کے سپر6 مرحلے میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم پر دباؤ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔حریف ٹیم کی جانب چند تحریکیں دیکھنے کو ملیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔کھیل کے42 ویں منٹ مارکوس جوزف نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور ایک صفر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔کھیل کے62 ویں منٹ پر عثمان این دائے نے شیخ فیض کے پاس کو گول میں بدل کر محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت دگنی 0-2 کر دی۔

کھیل کے 81 ویں منٹ پر فضل الرحمن نے کین لوئیس کی جانب سے بڑھائے گئے پاس کو گول میں تبدیل کرکے ناصرف میچ کا اسکور0-3 کرتے ہوئے محمڈن اسپورٹنگ کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا۔دفاعی چیمپئن محمڈن اسپورٹنگ کی ایرین کلب کی ٹیم پر 0-3 کی بدولت شاندار جیت کے ساتھ کلکتہ فٹبال لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:India Beat Australia by 6 Wickets بھارت کی آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست

محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ آیندرے شیکوسیوا نے کہاکہ ان کی ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق رہی ہے۔انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم اور بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے غیرملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے کہاکہ پہلے میچ میں گول کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی ۔Mohamadan Sporting Start Calcutta Football League Super 6 Round With Big Win

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.