ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی ہلدیہ میں 4700 کروڑ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے - بنگال نیوز

مودی 7 فروری کو مغربی بنگال کے دورے کے دوران ہلدیہ میں تیل ، گیس اور انفراسٹرکچر سے متعلق 4,700 کروڑ روپے کے چار منصوبوں کو افتتاح کریں گے۔

ہلدیہ میں 4700 کروڑ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے مودی

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:48 PM IST

کلکتہ: وزیر اعظم نریندر مودی 7 فروری کو مغربی بنگال کے دورے کے دوران ہلدیہ میں تیل ، گیس اور انفراسٹرکچر سے متعلق 4,700کروڑ روپے کے چار منصوبوں کو افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

جمعرات کے روز ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس تمام منصوبے میں عوامی شعبے کی کمپنیاں انڈین آئل کارپوریشن (IOC) ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن (بی پی سی ایل) گیس اتھارٹی آف انڈیا (GAIL) اور این ایچ اے آئی شامل ہیں۔

آئی او سی کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) گرمیت سنگھ نے کہا کہ ”وزیر اعظم ہلدیہ ریفائنری میں دوسرے کاتیلیٹک ڈیواکسنگ یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سنگھ نے کہا کہ اس یونٹ کی لاگت 1019 کروڑ روپے کے قریب آئے گی اور اس کا کام اپریل 2023 تک مکمل ہوگا ہے۔

اس سے درآمدات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ملک کو 185 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگاناتھن نے کہا کہ”مودی 2400 کروڑ روپے کی لاگت سے 347 کلومیٹر لمبی ڈوبھی-درگا پور پائپ لائن کو پردھان منتری ارجا گنگا پروجیکٹ کے تحت مختص کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پائپ لائن مغربی بنگال کے کچھ شہروں میں گیس کی تقسیم کے منصوبے کے ساتھ ساتھ سندری فرٹیلائزر پلانٹ اور میٹیکس فرٹیلائزر پلانٹ کو قدرتی گیس فراہم کرے گی۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے چیف جنرل منیجر آر پی سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم 190 کروڑ کی لاگت سے ہلدیہ کے رانی چک میں فلائی اوور کا افتتاح کریں گے۔ اس سے ہلدیہ بندرگاہ تک جانے میں آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.