کولکاتا: سیاسی جماعتوں نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ایک بار پھر انتخابی مہم شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پانچویں مرحلے میں 6 اضلاع کی 45 نشستوں پر 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس مرحلے میں شمالی 24 پرگنا کی 16 نشستیں، دارجلنگ کی 5 نشستیں، نادیہ کی 8 نشستیں، مشرقی بردھمان کی 8 نشستیں، جلپائی گوڑی کی 7 نشستیں اور کیلیمپونگ کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اسی ضمن میں آج وزیراعظم مودی بردھمان، کلیانی اور باراسات میں تین ریلیاں کریں گے جبکہ امیت شاہ کیلیمپونگ، سلی گوڑی میں روڈ شو اور دھپگوری اور ہیمت آباد میں عوام سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹرز نے 79.90 فیصد ریکارڈ ووٹنگ کی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔