ETV Bharat / state

'ملک کی خراب معیشت کیلئے مودی حکومت ذمہ دار'

لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد دوسری مرتبہ ترنمول کانگریس کے مزدو یونین کے جلسے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی صنعتی پالیسیوں اور، بینکوں کے انضمام پرسخت تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی حالات خراب ہوئی ہے۔

'ملک کی خراب معیشت کیلئے مودی حکومت ذمہ دار'
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ریاست کی 42سیٹوں میں سے محض 22 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔شکست کی تلافی کیلئے ممتا بنرجی مسلسل پارٹی کے مختلف ونگ سے براہ راست رابطہ کرکے پارٹی میں جان پھونکنے کی کوشش کررہی ہیں۔ممتا بنرجی نے نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں منعقد جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کی مدد سے مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ریل، کوئل، بی ایس این ایل اور بینکوں کو پرائیوٹ ہاتھوں میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں این آر سی کو لے کر خوف کا ماحول ہے۔خوف کی وجہ سے اب تک 6افراد کی موت ہوچکی ہے۔ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ این آر سی کے نام پر خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں۔

خیا ل رہے کہ گزشتہ ہفتے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ این آر سی کے ایشو پر وزیر اعظم سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔کیوں کہ این آر سی آسام کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں نافذ ہونے کا سوال نہیں ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ خوف کا ماحول پیدا کرکے زیادہ دنوں سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر بابل سپریہ ہی جادو پور یونیورسٹی میں ماحول خراب کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں تعلیم گاہ ہیں اس پر سیاست کرے سے گریز کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ کہ ترنمول کانگریس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو جادو پور میں ہوئے ہنگامہ آرائی میں ترنمول کانگریس اور انتظامیہ کا کوئی رول نہیں ہے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.