سی پی آئی ایم کے رکن اسمبلی سوجن چکرورتی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘ان کے پاس پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی اور کام نہیں رہ گیا ہے۔’
رکن اسمبلی نے کہا کہ ‘وزیرداخلہ سے ملاقات کرنے کے بعد دہلی میں گورنر نے پریس کانفرنس کا یہ سلسلہ دہلی سے دارجلنگ تک جاری ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘گورنر اس شمالی بنگال میں ایک مہینے کے لئے چھٹی منانے گئے ہیں لیکن دورے کے پہلے دن پریس کانفرنس کرکے بنگال کے سیاسی رہنماوں اور اعلی پولیس اہلکاروں پر تنقید کی۔ ’
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ‘گورنر کے پاس دو ہی کام رہ گیے ہے اور دونوں کو اچھی طرح سے کرتے ہیں۔’
بنگال کے رہنماوں, اعلی ریاستی حکومت اور اعلی سرکاری ملازمین کی تنقید کرنا اور دوسرا گھوم گھوم کر پریس کانفرنس کرنا۔
انہوں نے کہا کہ "گورنر جگدیپ دھنکر کبھی کبھی آئینی دایرے سے باہر آ کر کام کرتے ہیں۔ اس پر اعتراض ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج بنگال میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار ممتابنرجی کی حکومت ہے.
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں پھیلنے کا موقع ملا ہے.
بی جے پی کو میونسپلٹی,گرام پنچایت, پنچایت سیمتی اور اسمبلی انتخابات میں کبھی کامیابی نہیں ملتی تھی۔
لیکن ترنمول کانگریس کی بائیں محاذ اور کانگریس کو ختم کرنے کی پالیسی کے سبب پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو 18سیٹیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور بائیں محاذ ہی اتحاد بی جے پی کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر ایک میینے کی چھٹی پر دارجلنگ گئے ہوئے ہیں۔ چھٹی کے پہلے ہی دن گورنر نے پریس کانفرنس کرکے ریاستی حکومت کی تنقید کی۔