ETV Bharat / state

Naushad Siddique's Car Met with An Accident رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 5:09 PM IST

ضلع ہاوڑہ کے کونس ایکسپریس پر ہوئے سڑک حادثے میں جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی بال بال بچ گئے۔ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ رکن اسمبلی نے اس حادثے کو سازش قرار دیا ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے

ہاوڑہ: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اپنے قافلے کے ساتھ کولکاتا کی جانب سے آر ہے تبھی سامنے والی گاڑی نے اچانک بریک مار دیا۔ گاڑی کے اچانک بریک مارنے کے سبب نوشاد صدیقی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں رکن اسمبلی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ پہلے جیل بھیجا گیا۔ اس کے بعد سرکاری ملازمین کے دھرنا منچ پر نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کیا اور اب سڑک حادثے کا پیش آنا، ان سب سے سازش کا اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کار کے اگلے حصے کو دیکھ کر حادثے کی شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور تجربہ کار تھا جس کی وجہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ورنہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ان پر کئی مرتبہ حملہ ہو چکا ہے۔ ایک اسی سڑک پر حادثہ ہوا ہے جہاں نا تو ٹریفک سگنل تھا اور گاڑیوں کی بھیڑ اس کے باوجود حادثے کا پیش آنا سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire At Plastic Factory ہاوڑہ کے پلاسٹک کارخانے میں بھیانک آتشزدگی

بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں نشانے پر ہوں۔ کبھی بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔ میں نہیں بتا سکتا کہ آیا یہ اس لئے ہے کہ ہم بدعنوان حکومت اور اس کے وزرا اور رہنماؤں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ یکے بعد دیگرے واقعے پیش آنے کے بعد میں گھبرا گیا ہوں۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.