ETV Bharat / state

MLA Aminul Islam on Shaheed Diwas: شہید دیوس کے موقع پر لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ ہو گی: رکن اسمبلی امرالاسلام

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے کہا کہ 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کے موقع لوگوں کی ریکارڈ شراکت متوقع ہے۔ Shaheed Diwas in Kolkata

مرشدآباد
مرشدآباد
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 9:21 AM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کو لے کر جلسے کو خطاب کرتے کہا کہ مرشدآباد ضلع کے تمام بلاک سے غیر معمولی تعداد میں لوگ دھرمتلہ جانے کے لیے تیار ہے۔ رکن اسمبلی امین الاسلام نے کہا کہ لوگوں میں شہید دیوس کو لے کر پہلے سے زیادہ اور زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے. خواتین، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں 21 جولائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ MLA Aminul Islam says Record Gathering in Shaheed Diwas in Kolkata

شہید دیوس کے موقع پر لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ ہو گی: رکن اسمبلی امرالاسلام

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں لوگوں بالخصوص خواتین کی بھیڑ امڈ پڑی. اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عام لوگ شہید دیوس کو لے کر لگنے سنجیدہ اور پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے لوگوں کے لئے 21 جولائی ایک سیاسی جلسہ نہیں بلکہ ایک تہوار ہے۔ لوگ اپنی مرضی سے اس جلسے میں جانے کی تیاری کرتے ہیں. چند لوگ ایسے بھی جو ایک دن پہلے ہی مرشدآباد سے کولکاتا پہنچ جاتے ہیں۔ MLA Aminul Islam on Shaheed Diwasرکن اسمبلی کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے مقابلے اس مرتبہ مرشدآباد سے شہید دیوس میں شرکت کرنے کے لئے کولکاتا جانے والوں کی ریکارڈ تعداد ہو سکتی ہے. کیونکہ بنگال کے عوام بالخصوص گھریلو خواتین وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں سے بے حد متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتابنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔
ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں. اس موقع پر ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ کولکاتا کے دل کہے جانے والے دھرمتلہ میں اکٹھا ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.