مرشدآباد:مغربی بنگال میں گزشتہ روز ڈبلوبی سی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔اس مرتبہ اقلیتی طبے کے نوجوانوں نے ریاستی کمیشن کے ماتحت ہونے والے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
ان میں سے ایک مرشدآباد ضلع کے ساگردیگھی کے رہنے والے ہاکر کے بیٹے میزان الرحمن نے ڈبلو بی سی ایس امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 ویں رینک حاصل کرکے ملک و ملت کا نام روشن کیا ہے ۔
میزبان الرحمن کے والد پیشے سے ہاکر ہیں۔ ماں گھریلو خاتون ہیں۔دونوں نے کبھی تعلیم کے میدان میں قدم نہیں رکھا۔مفلسی کی زندگی گزارنے والے اس کنبے کے نوجوان بیٹے نے ڈبلو بی سی ایس میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
مرشد آباد کے ساگردیگھی کے میزان الرحمن ایسے ہی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ساگردیگھی کے میزان الرحمن نے ڈبلیو بی سی ایس میں 19 ویں نمبر پر ڈبلیو بی سی ایس جنرل کیٹیگری میں 19 ویں اور بی گریڈ پولیس سروس میں 6 ویں پوزیشن حاصل کیا ۔ ساگردیگھی بلاک کے پھول شہری گاؤں کے رہنے والے میزان بہت جلد ڈی ایس پی رینک کی نوکری جوائن کرنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:MLA Abdur Rahim Bakhshi Help Girl Student میڈیکل طالبہ پائل رحمان کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے رکن اسمبلی کا تعاون
میزان الرحمن نے اپنی کامیابی کے بارے میں کہا کہ میں نے اپنے والد سے تعلیم کے لئے جو کچھ بھی نہیں مانگا، لیکن انہوں نے مشکل کے حالات کے باوجود مجھے بہت کچھ دیا۔ نتیجتاً مجھے پڑھائی کے اخراجات کی کمی سمجھ نہیں آئی۔ تاہم، میں کوچنگ کا متحمل نہیں تھا۔ میں صبر کے ساتھ اپنے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہوں۔ میں آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اورخوش بھی ہوں۔
میزان کے والد تحفظ الا اسلام نے کہا والدہ عائشہ بی بی دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی پرورش کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ان کی تکلیف بیان نہیں کر سکتا ہے۔امید کرتاہوں کہ بیٹے کو اچھی نوکری ملنے کے بعد ہماری حالت میں کچھ بہتر آئے گی۔