مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضللع کے رتوا تھانہ علاقے میں رات کی تاریکی میں بدمعاشوں نے نویں جماعت کے طالب علم کے عضا تناسل کاٹ دیا۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا ریا ہے۔ زخمی طالب علم کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ اس واقعے پر مقامی باشندوں نے سخت برہمی پائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی لڑکا مقامی بیدیا ناتھ ہائی اسکول کی نویں جماعت کا طالب علم ہے۔ عام دنوں کی طرح گزشتہ رات بھی طالب علم کھانا کھانے کے بعد بعد اپنے کمرے میں سو رہا تھا۔ اس کے والد نے رات کو اچانک ایک چیخ سنی۔ وہ جلدی سے بھاگ کر کمرے میں گئے۔ انہوں نے دیکھا کہ لڑکا خون سے لت پت پڑا ہے۔ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ رتوا تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علم کو پہلے علاج کے لئے مقامی رورل ہسپتال لے گئی۔ حالت بگڑنے پر طالب علم کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Whopping Cough In West Bengal مغربی بنگال میں کالی گھاسی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
طالب علم کے والد رفیق علی نے بتایا کہ میرا بیٹا کھانا کھا کر سو رہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد میں نے چیخیں سنیں۔ میں نے جا کر دیکھا کہ بیٹے کا عضو تناسل کٹا ہوا تھا اور خون بہہ رہا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ دو بدمعاشوں نے اس پر حملہ کیا۔ گارجین اور مقامی باشندوں نے اس واقعے میں ملوث شرپسندوں کی گرگتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی یے۔