ریف اور مقامی پولس اسٹیشن کے افسران نے مل کر اس صورت حال پر قابو حاصل کیا ہے۔ لوگوں کومنتشر کرنے کیلئے ریف نے لاٹھی چارج کیا۔شرپسند عناصر نے بھاٹ پارہ پولس اسٹیشن پر بھی بم پھینکنے کی کوشش کی۔پورانا پولس اسٹیشن کو توڑنے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ سنیچر اور اتوار کی رات سے ہی اس علاقے دوبارہ بم باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ساری رات تلاشی مہم کے بعد پولس نے کاٹا ڈانگہ ریلوے کوارٹر سے پولس نے 60بم برآمدد کیا۔ بم یہاں جمع کیا گیا تھا۔ پولس نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کوارٹر میں ہی بم بنائے جارہے تھے۔کیوں کہ بم سازی کے سامان بڑے پیمانے پر برآمد ہوئے ہیں۔
کچڑہ پارا،کوسا پارہ اور دیگر علاقوں سے بم برآمد کیا گیاہے۔ پولس نے گرچہ حالات کنٹرول کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس علاقے میں ا ب حالات کشیدہ ہیں۔ کانکی نارہ کے باشندوں نے دو گھنٹے تک ریلوے جام کیا اور کہا کہ جان بوجھ کر اس علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے مقامی ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ پر سنگین الزامات عاید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی وجہ سے ہی ہوراہا ہے۔