ETV Bharat / state

Duare ration Scheme in West Bengal: بنگال میں دوارے راشن اسکیم سے اقلیتیں مطمئن

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں جاری 'دوارے راشن اسکیم' کے تحت محلوں میں راشن ملنے سے دور دراز کی دکانوں تک جانے سے نجات ملنے پر عام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ Duare ration Scheme in West Bengal

بنگال میں اقلیتی طبقہ 'دوارے راشن اسکیم' سے مطمئن

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 1:46 PM IST

مغربی بنگال میں راشن دوارے اسکیم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ عام لوگوں کو دور دراز کی دکانوں کے بجائے اپنے اپنے گھروں کے سامنے راشن آسانی سے مل جارہا ہے۔ Ration distribution in front of houses in West Bengal

عام لوگوں بالخصوص گھریلو خواتین نے دوارے راشن اسکیم کو لے کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس منصوبے کی تعریف کی۔ Local women on Duare Ration Scheme

بنگال میں اقلیتی طبقہ دوارے راشن اسکیم سے مطمئن

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا ٹاؤن کے مسلمان پاڑہ کی رہنے والی گھریلو خواتین نے کہا کہ 'گھروں کے سامنے ہی راشن مل جاتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'پہلے راشن لینے کے لیے دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا تھا لیکن آج راشن خود گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔'

راشن دکان کے ملازم سنتوش نے کہا کہ 'پہلے ہم اپنی اپنی دکانوں میں راشن تقسیم کرتے تھے اب محلوں میں جا کر کرتے ہیں۔' انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال حکومت کی جانب سے راشن ڈیلیروں کو جو ہدایت ملتی ہے اسی پر عمل کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Duare Ration Scheme: عام لوگ دوارے راشن اسکیم سے خوش لیکن مزید بہتری کا مطالبہ

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دوارے راشن اسکیم کو گزشتہ سال لانچ کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت عام لوگوں کو راشن دکانوں کے قطار میں کھڑے ہونے کے بجائے ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جاتا ہے۔' Duare Ration Scheme by West Bengal Government

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.