کولکاتا: ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ہفتہ وار ٹرین کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رکن پارلیمان اور اسمبلی ایک ساتھ نظر آئے۔ مالدہ ٹاؤن اسٹیشن پر مشرقی ریلوے کی جانب سے مالدہ ممبئی سپر فاسٹ ٹرین خدمات کی بحالی کے مدنظر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا Minister Shabina Yasmeen flagged off the train۔
مزید پڑھیں:
- TMC Victory Assured in By-Elections: ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی: وزیر شبینہ یاسمین
- Return Home After 22 years: بائیس برس بعد شیخ للن گھر لوٹے
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کرنے کو لے کر سوال اٹھایا نہیں جا سکتا ہے۔ اچھے کام اور عوام کی بھلائی کے لئے کسی کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔