ETV Bharat / state

Mizoram Bridge Collapsed ہلاک شدگان مزدوروں کے رشتہ دارروں کے لئے معاوضے کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 4:27 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے میزورم سانحہ میں ہلاک شدگان مزدوروں کے رشتہ داروں کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر سبینہ یاسمین نے ہلاک شدگان مزدوروں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

مغربی بنگال حکومت نے ہلاک شدگان مزدوروں کے رشتہ دارروں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا

مالدہ: مغربی بنگال کی وزیر سبینہ یاسمین نے میزروم میں پل گرنے کے واقعے میں ہلاک ہوئے مزدوروں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل وہ میتوں کو انتظامی طور پر لواحقین کے حوالے کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہر مرنے والے کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے مرکز سے مرنے والے مزدوروں کے خاندان کو ایک نوکری دینے کا مطالبہ بھی اٹھایا ہے۔

دوسری طرف حادثے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ اب لاشیں ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کل کے اس واقعہ میں وزیر اعلیٰ نے بیرون ملک کام کرنے والے بنگال کے مزدوروں سے ریاست واپس آنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریاست میں روزگار کے بہت مواقع ہیں۔ بنگال کے مزدور اپنی ریاست میں رہ کر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Adhir Choudhary Slams Mamata میزورم میں مالدہ کے مزدوروں کی موت پر ادھیر کا ممتا پر نشانہ

ریاستی وزیر سبینہ یاسمن نے وزیراعلیٰ کی باتوں کو دوہراتے ہوئے کہاکہ بنگال میں روزگار کے مواقع ہیں۔یہاں رہ کر بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ مزدوروں کو بیرون ریاست جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میزروم حادثے میں مرنے والوں میں بیشتر لوگ مالدہ ضلع کے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی خود اس معاملے پر نظر رکھی ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.