ETV Bharat / state

کولکاتا: نجی ہستپالوں کو سواستھ ساتھی اسکیم پر عمل کرنے کی ہداہت - سواستھا ساتھی

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ریاست کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو حکومت کے ہیلتھ کارڈ انسورنش (سواستھا ساتھی) کو ہر حال میں تسلیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نجی ہستپالوں کو سواستھ ساتھی اسکیم پر عمل کرنے کی ہداہت

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 4:04 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے عام لوگوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی 'دوار دوار سرکار' اسکیم کے تحت ڈھائی کروڑ لوگوں نے ہیلتھ کارڈ حاصل کر لیا ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ سواستھا ساتھی اسکیم (ہیلتھ کارڈ) کو ریاست کے تمام دس کروڑ شہریوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ چند دنوں کے اندر اندر ہم اپنے مقصد تک پہنچ جائیں گے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ چند ہسپتالوں نے ہیلتھ کارڈ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نے ہیلتھ کارڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ریاست کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ کارڈ انسورنش (سواستھا ساتھی) کو ہر حال میں تسلیم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی کو بڑا دھچکا، راجیب بنرجی سمیت پانچ رہنما بی جے پی میں شامل

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ہسپتال کے خلاف ہیلتھ کارڈ کی خلاف ورزی کی شکایت آتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ کارڈ کو تسلیم کرنا لازمی ہے۔ عام لوگوں کی بھلائی کے لیے ہی اس کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.