ETV Bharat / state

Firhad Hakim Criticizes Jagdeep Dhankhar: وزیر فرہاد حکیم کا گورنر جگدیپ دھنکر پرتنقید - مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر

کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر پر من مانی کرنے اور فائلز کو روک کر رکھنے کا الزام عائد کیا۔

وزیر فرہاد حکیم کا گورنر جگدیپ دھنکر پرتنقید

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 3:47 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Governor Jagdeep Dhankhar اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر چکا ہے۔ روزانہ سوشل میڈیا پر دونوں جانب سے بیان بازی کی جا رہی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ٹویٹر بلاک کرنے کا معاملہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھاکہ پولیس انتظامیہ کو لے کر بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔

اسی درمیان کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے گورنر جگدیپ دھنکر پر من مانی کرنے اور فائلز کو روک کر رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں۔ اگر وہ اپنی مرضی سے کام کرکے ریاست کی ترقی کرتے تو بات سمجھ میں آتی لیکن وہ تنقید کرتے ہیں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے بالی، ہوڑہ علیحدہ سمیت متعدد فائلیں روک کر رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے ریاست کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کے رہنما جے پرکاش مجمدار اور راجہ بنرجی سمیت کئی رہنما گورنر کی بیان بازی کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ آج ان رہنماؤں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Governor Jagdeep Dhankhar Slams TMC Govt: تشدد کی روک تھام کے لیے ممتا حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا، گورنر جگدیپ دھنکر

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما جے پرکاش مجمدار اور راجا بنرجی نے گورنر کی بیان بازی کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیان بازی سے ریاست فائدہ کم نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.