ETV Bharat / state

کولکاتا: یونانی کالج کے احتجاجی طلباء و اساتذہ کی حمایت میں اتری ایم آئی ایم

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:39 PM IST

کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ کا ریاستی حکومت کے خلاف 44 دنوں سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ آج ان کی حمایت میں ایم آئی ایم کے رہنما دھرنے میں شامل ہوئے اور ان کی مسائل کو قومی سطح پر اٹھانے کی بات کہی۔ ایم آئی ایم کے رہنماؤں نے ممتا بنرجی کی حکومت پر یونانی میڈیکل کالج کو بند کرنے کی سازش کا الزام لگایا۔

ایم آئی ایم رہنماؤں کی طلبہ و اساتذہ کی حمایت کا اعلان

مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع واحد یونانی میڈیکل کالج و اسپتال کو سرکاری تحویل میں لینے کا مسئلہ گذشتہ 9 برسوں سے التوا کا شکار ہے۔ گزشتہ 44 دنوں سے کالج کے گیٹ پر یونانی میڈیکل کالج و اسپتال کے طلبہ و اساتذہ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کالج کے ریاستی حکومت کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ایوب قاسمی اور اساتذہ لگاتار ریاستی حکومت کے وزراء سے ملاقات کر رہے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔

یونانی میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ سے ملنے کے لئے آج کولکاتا ایم آئی ایم کے رہنما کالج پہنچے ہوئے تھے۔

ایم آئی ایم رہنما عمران سولنکی نے آج احتجاج کر رہے کالج کے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی تک ان کی بات پہنچانے کا وعدہ کیا۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عمران سولنکی نے کہا کہ ریاستی حکومت جو یہاں کے مسلمانوں سے کہتی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن گزشتہ 40 دنوں سے یہ لوگ یہاں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ان کی خبر لینے آج تک نہیں پہنچا ہے۔ ہمیں جب اس کالج کے بارے میں پتا چلا تو ہم ان کی مدد کرنے کے لئے پہنچے ہم اس کالج کی متلعق پوری جانکاری پارٹی کے سربراہ اسد الدین اویسی کو دیں گے۔' ہم اس کالج کی حمایت میں پورے بنگال میں تحریک چلائیں گے بلکہ قومی سطح پر بھی اس مسئلے کو اٹھانے کی کوشش کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جو اس پر خاموش ہے ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے حکومت کی کانوں تک ان کی آواز پہنچنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ یونانی میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ 36 دنوں سے احتجاج پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.