کولکاتا :مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کی ہگلی ندی کے کنارے واقع ملینیم پارک گزشتہ سال دسمبر مہینے سے بند ہے۔ تقریباً ایک سال بند رہنے کے بعد پارک کو دوبارہ کھولنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔Millenium Park To Reopen From First Week Of December Says Kolkata Municipal Corparation Mayor Firhand Hakim کولکاتہ کے میئر فرہاد حکیم نے گنگا کے کنارے پارک کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ پارک میں صاف صفائی اور مرمت کا کام جاری ہے۔ کام ختم ہوتے ہی عام لوگوں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملینیم پارک، گنگا کے کنارے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بند کر دیا گیا تھا۔ اسے لمبے عرصے تک بند کرکے رکھا نہیں جاسکتا ہے۔ پارک کے ایم ڈی کے ہاتھوں میں ہونے کے باوجود کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کام کروائے جا رہے ہیں۔ امیدہے کہ چند دنوں میں پارک کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Football Fans Decorate Streets فٹبال شائقین نے فیفا ورلڈ کپ کی تھیم میں پوری گلی کو سجا دیا
میئر فرہاد حکیم نے پارک کا دورہ کیا اور کہا کہ آٹھ دس دن میں پارک کھول دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ گنگا کے کنارے شام کے وقت آراتی کے لئے ابھی مقامات کے انتخاب نہیں کئئے گئے ہیں۔ کوشش جاری ہے۔اس کے بارے میں جلد ہی میڈیا والوں کو اطلاع دی جائے گی۔Millenium Park To Reopen From First Week Of December Says Kolkata Municipal Corparation Mayor Firhand Hakim