ETV Bharat / state

کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 11:30 AM IST

ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی کی جانب سے یاس نامی طوفان سے متاثر مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابہ، بسنتی اور پاتھر پرتیما میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس اور دیگر سامان تقسیم کیے گئے۔

کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع ملی تنظیم 'ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی' کی جانب سے یاس نامی طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے غریب اور ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔

کولکتہ: ملی تنظیم کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹس تقسیم

ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی کی جانب سے یاس نامی طوفان سے متاثر سندربن، گوسابہ، بسنتی اور پاتھر پرتیما میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس اور دیگر سامان تقسیم کئے گئے۔

ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگ تقریباً ساڑھے چھ سو لوگوں کے لیے راشن کٹس لے گئے تھے۔ ہم اپنے ساتھ نہ صرف راشن کٹس بلکہ بچوں کے لیے ڈھیر سارے سامان بھی لے گئے تھے۔' تنظیم کے تمام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ادارے سے منسلک خواتین بھی موجود تھیں۔

ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 'نوجوانوں اور خواتین کے جوش و جذبہ کو دیکھ کر اب ایسا لگتا ہے کہ 'ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائیٹڈ کمیٹی کسی بھی مشکل سے مشکل چیلنج کا بخوبی سامنا کرتے ہوئے عام لوگوں کی مدد کر سکتی ہے۔'

تنظیم کی جانب سے تقریباً ساڑھے چھ سو لوگوں کو راشن کٹس کے طور پر چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکٹس وغیرہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے کتابیں، سلیٹ، پینسل، بسکٹس اور چائکلیٹ کو راحت پیکج میں شامل کیا گیا تھا۔'

ادارے کا کہنا ہے کہ 'جب ہم طوفان سے متاثرہ ضلع جنوبی 24 پرگنہ پہنچے تو وہاں کے حالات دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ چاروں طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: یاس طوفان سے متاثر لوگوں کو راحت پیکج دینے کا اعلان

واضح رہے کہ 'گزشتہ ماہ 26 مئی کو یاس نامی طوفان کے سبب ریاست کے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور مکمل طور پر متاثر ہو گئے تھے۔'

طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اب بھی رہائشی کیمپوں اور اسکولز میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اداروں کی جانب سے طوفان سے متاثر علاقوں کے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.