ETV Bharat / state

رکن پارلیمان نصرت جہاں کو ہسپتال سے چھٹی - شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی اپنے نومولود بچے کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھر واپس آ گئی.

رکن پارلیمان نصرت جہاں کو ہسپتال سے چھٹی

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:42 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں اور ان کے بچے کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
نصرت جہاں روحی کی ہسپتال سے چھٹی کے وقت ان کے قریبی دوست اور اداکار یش داس گپتا بھی ان کے ساتھ نظر آئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رکن پارلیمان نصرت جہاں اور ان کا بچہ دونوں مکمل طور پر صحتیاب ہے۔ ہسپتال کی جانب سے طبی جانچ کے بعد ہی ماں اور بچےکو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق رکن پارلیمان نصرت جہاں کو چند ہفتوں تک احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ روٹین چیک اپ کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں آج بیٹے کو جنم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2019 میں اداکارہ اور رکن پارلیمان نصرت جہاں نے مشہور تاجر نکھیل جین سے ترکی کے شہر بوڈوان میں اپنے رشتہ داروں اور چند خصوصی لوگوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ حالانکہ اب وہ نکھل جین علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.