ETV Bharat / state

Nusrat Jahan on Tripura CM: رکن پارلیمان نصرت جہاں کی ترپورہ کے وزیراعلیٰ پر نکتہ چینی

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 1:12 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے ترپورہ میں ضمنی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے امیدوار، کارکنان اور صحافیوں پر ہوئے حملے کی پر زور مذمت کی۔ Nusrat Jahan on Tripura CM

رکن پارلیمان نصرت جہاں کی ترپورہ کے وزیراعلیٰ پر نکتہ چینی

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ عام لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ترنمول کانگریس کے امیدوار، کارکنان اور صحافیوں کو ہدف بنانا افسوسناک ہے۔ اس کی پر زور مذمت ہونی چاہیے۔ Nusrat Jahan on Tripura CM

ان کا کہنا ہے کہ مائنک شا کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ترپورہ میں تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔سیاسی انتقام کے تحت ترنمول کانگریس کے کارکنان پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Violence: تریپورہ تشدد معاملے پر سپریم کورٹ نے تریپورہ پولیس کو خبردار کیا

رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں کے مطابق ترپورہ میں بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔مدت مکمل ہونے سے پہلے بپلب چلے گئے اور اب آئے ہیں مائنک شا ان سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو واقعی عوامی حمایت حاصل ہے تو پھر انتخابات کے دوران سیاسی تشدد کا سہارا کیوں لینا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو روکا کیوں جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل بی جے پی جانچ ایجنسیوں کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر دباؤ بنانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔جانچ ایجنسیوں کو سیاسی مقاصد کے لئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔ رکن پارلیمان کے مطابق مغربی بنگال میں بھی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کبھی بھی جانچ ایجنسیوں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.