کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کی انتظامیہ کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ نو منتخب سیکرٹری اشتیاق احمد راجو نے ٹیم کی مشق کے بعد کیبو ویکونا کو کوچ کے عہدے سے فارغ کرنے کا اعلان کیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کیبو ویکونا کو آئی لیگ میں محمڈن کی خراب کارکردگی کی وجہ سے چیف کوچ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ 2019-20میں موہن بگان کو ہسپانوی کوچ ویکونا نے آئی لیگ کا خطاب دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔اس کے بعد کیرالہ بلاسٹرس نے کیبو ویکونا کو چیف کوچ بنانے کا اعلان کیا لیکن متوقع نتائج نا ملنے کی وجہ سے درمیان میں ہی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔
ڈائمنڈ ہاربر ایف سی کے ذریعہ تقریباً دو سال بعد کولکاتا کے میدان میں واپس آئے۔ وہاں سے گزشتہ سال کے آخر میں محمڈن اسپورٹنگ نے روسی کوچ آندرے سیکووا کو ہٹا کر کیبو ویکونا کو کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔ دوسری طرف کشمیری فٹبالر مہراج الدین ووڈ بھارتی فٹبال میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔وہ بھارتی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے لمبے عرصے تک کھیل چکے ہیں۔ مہراج الدین ووڈو آئی ایس ایل میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب مہراج الدین ووڈو کو محمڈن اسپورٹنگ کی صورت میں پہلی آئی لیگ کی کسی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا موقع ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sania Mirza Ends Tennis Career چھ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے ساتھ ثانیہ مرزا کا ٹینس سفر ختم
دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کی انتظامیہ کمیٹی میں تبدیلی ہوئی ہے۔اشتیاق احمد راجو کو محمڈن اسپورٹنگ کے نئے جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ امیرالدین بابی کلب کے صدر کے عہدے پر فائذ ہوئے ہیں ۔محمد قمرالدین کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔