ETV Bharat / state

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ افسوسناک: محبوبہ مفتی - Chief Minister Mamata Banerjee

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر انتخابی تشہیر کے دوران ہونے والے مبینہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہے کہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے۔

mahbooba mufti  tweeted  attack on Chief Minister Mamata Banerjee s
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی پر حملہ افسوس ناک
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 2:29 PM IST

محبوبہ مفتی نے ممتا بنرجی کی جلد صحتیابی اور ان کی انتخابی مہم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 'ممتا بنر جی پر انتخابی ریلی کے دوران حملہ ہونے پر سخت افسوس ہوا۔ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہے کہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے۔ میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ان کی انتخابی مہم کے لئے میری نیک خواہشات ہیں۔'

قال ذکر ہے کہ ممتا بنرجی بدھ کے روز نندی گرام میں انتخابی تشہیر کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیر، کاندھوں اور گردن میں چوٹ آئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.