ETV Bharat / state

Kolkata Man Kept His Fridge on the Road: ملیے توصیف رحمان سے جنہوں نے لوگوں کی پیاس بجھانے کیلئے راستے پر فریج لگایا

پورے ملک میں شدید گرم لہر چل رہی ہے۔ ایسے میں پیاس کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔ جو غریب مزدور ہیں اور دو وقت کی روٹی کماتے ہیں ان کے لیے پیاس بجھانا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ کولکاتا میں ایسے ہی لوگوں کے لئے ایک سماجی کارکن توصیف رحمان نے ایک بے مثال پہل کی ہے۔ اس شدید گرمی میں ان لوگوں کو جن کے گھروں میں فریج نہیں ہے، ان کے لئے سڑک کے کنارے فریج لگا رکھا ہے، جس پر لکھا ہے مفت پانی، اس فریج میں موجود ٹھنڈا پانی کوئی بھی پی سکتا ہے۔ A Kolkata Man Kept His Fridge on the Road

ملیے توصیف رحمان سے جنہوں نے غریبوں کی پیاس بجھانے کے لیے راستے میں فریج لگایا

author img

By

Published : May 4, 2022, 10:49 PM IST

کولکاتا: جب درجہ حرارت 40 ڈگری کے پار ہو تو ایسے میں ٹھنڈے پانی کی کیا اہمیت ہوتی ہے، یہ ہم سب کو پتہ ہے، لیکن بہت سے لوگوں کو اس شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا پانی نصیب نہیں ہوتا۔ وہ غریب مزدور جو روز کھاتے اور کماتے ہیں۔ ان کے لئے فریج گھر میں لانا ناممکن سی بات، لیکن کولکاتا کے ایک نوجوان نے اس شدید گرمی میں ان غریب مزدوروں کے لئے ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کے لئے ایک پہل کی ہے۔ جن کے گھر میں فریج نہیں ہے ان کے لئے علیم الدین اسٹریٹ میں راستے پر ایک فریج رکھا گیا ہے، جس میں پانی کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں، جو بالکل مفت ہے۔ کوئی بھی اس فریج سے ٹھنڈا پانی پی سکتا ہے، جس سے اس راستے سے گزرنے والے رکشہ، سبزی والے اور مزدور اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔ توصیف رحمان کی اس پہل کی چہار جانب سے پذیرائی ہو رہی ہے۔ A Kolkata Man Kept His Fridge on the Road

ملیے توصیف رحمان سے جنہوں نے غریبوں کی پیاس بجھانے کے لیے راستے میں فریج لگایا

پورے ملک میں شدید گرم لہر چل رہی ہے۔ ایسے میں پیاس کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے۔ جو غریب مزدور ہیں اور دو وقت کی روٹی کماتے ہیں ان کے لیے مشکل ہے۔ کولکاتا میں اس شدید گرمی میں ایسے ہی لوگوں کے لئے ایک سماجی کارکن توصیف رحمان نے ایک بےنظیر پہل کی ہے۔ اس شدید گرمی میں ان لوگوں کو جن کے گھروں میں فریج نہیں ہے ان کے لئے سڑک کے کنارے فریج لگا رکھا ہے۔ جس میں لکھا ہے مفت پانی اس فریج میں موجود ٹھنڈا پانی کوئی بھی پی سکتا ہے۔توصیف رحمان ہر صبح اس فریج میں 30 سے 40 مینیرل واٹر کی بوتلیں رکھ جاتے ہیں۔ اس راستے سے گزرنے والے رکشہ والے، سبزی فروش اور مزدور اس فریج سے ٹھنڈا پانی نکالتے ہیں اور اس شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ توصیف رحمان کی اس پہل کی چہار جانب سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔ تو وہیں ٹھنڈے پانی سے اپنی پیاس بجھانے والے غریب مزدور بھی اس نوجوان کو دعائیں دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے توصیف رحمان نے بتایا کہ اس پہل کا مقصد ان غریب مزدوروں کو ٹھنڈا پانی مہیا کرانا تھا جن کے گھروں میں فریج نہیں ہے۔ ہم تو اپنے گھر میں ایئر کنڈیشن میں بیٹھے ہیں، جبکہ 40 ڈگری کی شدد گرمی میں کسی کو ایک بوتل ٹھنڈا پانی بھی نصیب نہیں ہو رہاہے۔ تو انسانیت یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے گھر میں پڑے رہے۔ اس لئے میں نے سوچا کے چند ہزار روپے خرچ ہوں گے، میں نے ایک فریج راستے پر رکھ دیا جس میں روزانہ ٹھنڈے پانی کی بوتلیں رکھ دی جاتی ہیں، لیکن جب کوئی محنت کش اس فریج سے ٹھنڈا پانی نکال کر پیتا ہے اور اس کے آنکھوں کو جو سکون نظر آتا ہے، یہی میرے لئے سب کچھ ہے۔ رمضان کا ماہ بھی اس ماہ مبارک میں یہ کام تو اور بھی ضروری ہے۔ کئی مزدوروں اور رکشہ چلانے والے اس فریج سے پانی پیتے نظر بھی آئے انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ کوئی ہمارے بارے میں بھی سوچتا ہے اور اس طرح اس شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا، ہماری دعا ہے، ایسے شخص کے لئے کہ وہ خوش رہے۔
یہ بھی پڑھیں: clay pot business: مٹی کے برتن کی خریداری میں مزید اضافہ، جانیں کیوں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.