ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ کا پہلا میچ چھ دسمبر کو

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 7:49 PM IST

آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو کھیلے گی۔

md sporting will play first match in IFA shield on 6th December
آئی ایف اے شیلڈ 2020:محمڈن اسپورٹنگ کا پہلا میچ چھ دسمبر کو

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) کی جانب سے ایشیائی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا 123 ویں ایڈیشن کا میچ چھ دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 19 دسمبر کو اس کا خطابی معرکہ ہوگا۔

آئی ایف اے کے مطابق آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. محمڈن اسپورٹنگ سمیت چار ٹیمیں آئی لیگ سے ہیچ جبکہ دیگر آٹھ ٹیمیں کلکتہ فٹبال لیگ ہیں۔

ان ٹیموں میں محمڈن اسپورٹنگ، سویو ایف سی، انڈین ایروز اور کیرالہ گوکھلم ایف سی آئی لیگ سے ہوں گی۔

جبکہ خضرپورایف سی، کالی گھات ایم ایس، پیرلیس ایس سی، ایرین کلن، یونائیٹیڈ ایس سی، سدھرن سلمتی، جارج ٹیلی گراف اور بی بی ایس کی ٹیمیں کلکتہ فٹبال لیگ سے ہوں گی۔

فاتح ٹیم کو تین لاکھ نقد روپے اور چمپئین شیلڈ سے نوازا جائے گا جبکہ رنرس اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے چمپئین کوچ کو پی کے بنرجی ایوارڈ دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو چنئی گوسوامی ایوارڈ دیا جائے گا۔

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے چئیرمین سبرتو دتہ کا کہنا ہے کہ تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر کورونا گائیڈ لائن کے تحت کھیلا جائے گا تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کی جان کی ذمہ داری ہماری ہوگی۔

واضح رہے کہ 1897 پہلی مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بھارت کی آزادی سے قبل آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ ایشیا اور یورپ کے قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹوں میں سے ایک ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ پہلی ٹیم تھی جس نے برطانوی کلبوں کو شکست دی تھی۔ اس کے موہن بگان اور ایسٹ بنگال انگریزوں کو شکست دینے والی ٹیمیں بنیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.