ETV Bharat / state

محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کے درمیان آج وقار کی جنگ

آئی لیگ کی چیمپیئن شپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ٹیمیں محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کل کے میچ میں جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

md sporting and real kashmir fc aim to end i league campaign with high
محمڈن اسپورٹنگ اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیان آج وقار کی جنگ
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 7:35 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کل کے میچ میں تین پوائنٹ حاصل کر کے ٹاپ فائیو میں اپنی اپنی جگہ مستحکم کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔

محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ شنکر لال چکرورتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلے آف راؤنڈ کے چند میچوں میں شکست کے سبب خطابی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے۔ کھلاڑیوں نے توقع کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن قسمت ہمارے ساتھ نہیں تھی۔

محمڈن اسپورٹنگ کے کوچ نے کہا کہ پلے آف راؤنڈ کے آخری میچ میں بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور تین پوائنٹ حاصل کر کے تشفی بخش مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری طرف مہمان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی کے گول کیپر کوچ جوناتھن کریگ کا کہنا ہے کہ رواں لیگ میں ہماری شروعات اچھی رہی تھی لیکن چند میچوں میں پوائنٹ ضائع ہونے کے سبب خطابی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آئی لیگ پلے آف آخری میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے میچ میں جیت درج کریں گے اور تین پوائنٹ کی بدولت تشفی بخش مقام حاصل کریں گے۔ ہمارے پاس معیاری کھلاڑی ہیں جو ہمیں جیت دلائیں گے۔

واضح رہے کہ لیگ ٹیبل میں محمڈن اسپورٹنگ 14 میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.