مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری اور بے باک رہنما محمدسلیم نے وزیراعلی ممتا بنرجی کے درگاپوجا کمیٹیوں کے چندے کی رقم میں اضافہ کرنے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئےكہاكہ ریاستی حكومت مالی بحران میں مبتلا ہے لیكن اس كے خزانے سے سیاسی فائدہ اٹھانے كی كوشش كی جارہی ہے۔Md Salim says tmc suprimo mamata Banerjee also follow impeachment polictics
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی بھی بی جے پی کی طرح مذہب کے نام پرسیاست کرتی ہیں۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے سہارے کی بدولت چلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت کے بیشتر رہنما بدعنوانی کے الزام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کب کون کس وقت جیل چلا جائے گا۔یہ کسی کو معلوم نہیں۔اس کے باوجود وزیراعلی اس طرح کا غیر ضروری اعلان کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پوجا کمیٹیوں کے چندے کی رقم میں اضافہ کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔حکومت کے پاس فنڈ تو نہیں ہے۔ان پوجا کمیٹیوں کو اضافی رقوم کہاں سے اور کیسے دی جائے گی۔
محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو پیسہ اکھٹا کرنے کے لئے کٹ منی کا سہارا لے گی۔ عام لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔عام لوگوں سے اصول کٹ منی کو پوجا کمیٹیوں میں تقسیم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Durga Puja Celebrations یونیسکو کے دو نمائندے یکم ستمبر کو ممتا بنرجی کی ریلی میں شرکت کریں گے
انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو پوری دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح مغربی بنگال میں بھی مزدوروں کی حمایت میں جلسہ،جلوس اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے اسی دن پوجا کا اعلان کیا ہے۔کیا اپوزیشن جماعتوں کو جلسہ جلوس کے اہتمام کرنے کا حق نہیں ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور وزیراعلی ممتا بنرجی پر بی جے پی کے ساتھ مل کر سی پی آئی ایم کو کچلنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا۔