ETV Bharat / state

MD Saleem Criticizes CM Mamata: گورنر جگدیپ دھنکر کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے گھر جانا چاہیے: محمد سلیم کا طنز - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر کو ان کے گھر جا کر خیر و خبر لینی چاہیے جیسے وہ جادب پور یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان گھرے اس وقت کے وزیر بابل سپریو سے ملنے کے لیے گئے تھے۔ MD Saleem Criticizes CM Mamata

md salim slam cm mamata banerjee and guv jagdeep dhankade

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 12:43 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکیرٹری محمد سلیم نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کو ہدف تنقید بنایا. سی پی آئی ایم کے سینیئر رہنما محمد سلیم نے کہا کہ حیرت کی بات ہے ایک شخص دیوار چھلانگ کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے گھر میں داخل ہو جاتا ہے اور کولکاتا پولیس منہ دیکھتی رہ جاتی ہے۔ MD Saleem Criticizes CM Mamata Banerjee and Governor Jagdeep Dhankhar

انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوئی غلطی نہیں ہے. گورنر جگدیپ دھنکر کو فوراً ٹوئٹ ٹوئٹ کھیلتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی خیریت لینے کے لیے کالی گھاٹ جانا چاہیے. ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چاہیے لاکھ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر ایک دوسرے کی خبر لے سکتے ہیں۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری کے مطابق جادب پور یونیورسٹی میں طالب علم احتجاج کر رہے تھے. اس وقت کے بی جے پی کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر اور موجودہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بابل سپریو کی گاڑی کو گھیر لیا گیا تھا. گورنر جگدیپ دھنکر بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو کو طالب علموں کے درمیان سے نکالنے کے لیے یونیورسٹی پہنچ گئے تھے. لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سکیورٹی کو لے کر سنگین سوال اٹھنے کے بعد بھی گورنر جگدیپ دھنکر ابھی تک کالی گھاٹ نہیں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالی گھاٹ میں واقع وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ میں ایک شخص داخل ہو گیا تھا. پولیس کو اس کی کافی دیر بعد اس کی خبر ملی. وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی انتظامات میں لاپرواہی برتنے پر کولکاتا پولیس پر سوال اٹھنے لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.