ETV Bharat / state

Firhad On Parking Fees آلودگی پر قابو پانے کے لئے پارکنگ فیس میں اضافہ ضروری - میونسپل پارکنگ فیس عوامی مفاد کے خلاف

مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارکنگ فیس میں اضافہ کیا جائے تاکہ لوگ گاڑیوں کا کم استعمال کریں گے اس کولکاتا کی آب وہوا میں تیزی سے بہتری آ سکتی ہے لیکن یہ سب عوام پر اضافی دباؤ ڈالے بغیر کیا جانا چاہیے ۔

آلودگی پر قابو پانے کے لئے پارکنگ فیس میں اضافہ ضروری

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 3:49 PM IST

کولکاتا: ایک ماہ قبل کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی پارکنگ فیس میں اضافہ کو لے کر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ ترنمول کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا تھا گیا کہ میونسپل پارکنگ فیس عوامی مفاد کے خلاف ہے۔ اس لئے میونسپلٹی نے پارکنگ کی نئی فیس واپس لے لی۔ تاہم میئر فرہاد حکیم اس معاملے پر سخت لب کشائی کرتے رہے۔ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر انہوں نے پہلی بار کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایک فنکشن کے اسٹیج پر اپنا منہ کھولا۔ اس دن اس تناظر میں مئیر فرہاد حکیم نے کہاکہ پارکنگ فیس میں اضافہ کرنے کا مقصد آب و ہوا کو بہتر بنانا تھا۔

ایونٹ کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہاں، ہم چاہتے ہیں کہ پارکنگ فیس میں اضافہ کیا جائے۔ وجہ یہ ہے کہ لوگ گاڑیوں کا استعمال کم کردیں گے۔ اگر آپ گاڑیوں کا کم استعمال کریں گے ایندھن بچے گا۔ فضائی آلودگی کم ہوگی۔گاڑیوں کے زیادہ استعمال سے ہی آلودگی پھیلتی ہے۔اس آلودگی کو ختم کرنے کے لئے ہی پارکنگ فیس میں اضافے کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Maqsood Hasan گاربیج ٹیکس کے خلاف کونسلر مقصود حسن کی عوامی مہم

ریاستی وزیر اور میئر فرہاد نے اعلان کیا کہ 25 لاکھ درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے مختلف تنظیموں نے اس سلسلے میں تعاون کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں پودے نہ صرف کولکاتا شہر بلکہ اس کے اطراف کے اضلاع میں بھی لگائے جائیں گے۔ پورٹ اور ریلوے حکام کو پہلے ہی خط لکھ کر انہیں جگہ دینے کی درخواست کی جا چکی ہے۔کولکاتا میں شجرکاری ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.