کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے ڈینگی سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دمکل سبجیت باسو سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ Mayor Firhad Hakim Reaction On Dengue Control Campaign In West Bengal
میٹنگ کے بعد میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ڈینگی نہ صرف مغربی بنگال بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ ترقی یافتہ ملک سنگاپوراس وقت سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم اب بھی بہتر پوزیشن میں ہیں۔ ریاستی وزیراور میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ڈینگی کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کی مدد کے بغیر اس پر قابو پایا نہیں جا سکتا ہے۔ لوگوں کو صرف اتنا ہی کرنا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے سامنے، آنگن میں یا آس پاس گندہ پانی جما نہیں ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یعنی انتظامیہ اپنی طرف سے اس پر قابو پانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ یعنی عام لوگ کوتاہی برت رہے ہیں۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی ڈینگی بے قابو ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو سیاست سے زیادہ عام لوگوں کی خدمت کی فکر ہوتی ہے۔ کیونکہ انہیں یہ بات اچھی طرح سے پتہ ہے کہ پتہ ہے کہ ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مغربی بنگال کے عام لوگ ان کے علاوہ کسی اور کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ہم صرف کرنا چاہتے ہیں اور کر رہے ہیں۔ Firhad Hakim on Dengue
یہ بھی پڑھیں:Waqf Board Survey مدھیہ پردیش وقف جی پی ایس جی آئی ایس سروے
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مختلف وارڈوں اور اس کے اطراف کے اضلاع میں ڈینگی کی نئی شکل ڈین تھری اسٹرین کے مریضوں کے کیسز کی تعداد تشویشناک اضافہ ہوا۔ کورونا کے منحوس دور میں بھی کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ لیکن اس مرتبہ کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کے ساتھ ساتھ ہوڑہ بھی پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ Mayor Firhad Hakim Reaction On Dengue Control Campaign In West Bengal