کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن گزشتہ چھ سات مہینوں سے مالی بحران سے دوچار ہے۔ آمدنی کم ہونے کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبوں کو چند عرصے کے لئے روک دیا گیا ہے۔Mayor Firhad Hakim Instruct KMC Tax Officers Regarding Tax Collection
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئرفرہاد حکیم نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام اعلیٰ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی اپیل کی گئی تھی۔چند لوگوں نے اس پر عملدرآمد کیا اور چند نے یکطرفہ طور پر نظرانداز کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سب سے اہم ہے لیکن اس شعبے سے منسلک افسران لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان کی لاپرواہی کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور وقت پر نبھا نہیں سکتے ہیں۔کام کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے سے کیسے اور کیوں پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Petition in Kolkata High Court وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اہل خانہ کی ملکیت معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کو اس وقت پیسے کی ضرورت ہے۔کے ایم سی کو وہ پیسہ چاہئیے جو اس کے اپنے ہیں۔کے ایم سی کو ٹیکس کی پوری رقم حاصل ہو جاتی ہے تو کولکاتا کا نقشہ بدلا جا سکتا ہے۔