ETV Bharat / state

'بی جے پی کی پھوٹ ڈالو، حکومت کرو کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی' ٹی ایم سی رکن پارلیمان - مغربی بنگال کے مالدہ ضلع

مالدہ ضلع میں ترنمول کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمان موسم بینظیر نور نے بی جے پی پر بنگال میں پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی کو اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

'بی جے پی کی پھوٹ ڈالو، حکومت کرو کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو گی'

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:00 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں پریس کانفرنس کے دوران رکن پارلیمان موسم بینظیر نور نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں بی جے پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کا مطلب یہ ہے کہ بنگال کی سرزمین پر بی جے نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور وہ الٹی سیدھی بیان بازی کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

'بی جے پی کی پھوٹ ڈالو، حکومت کرو کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو گی'
'بی جے پی کی پھوٹ ڈالو، حکومت کرو کی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو گی'

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نے بی جے پی پر بنگال میں پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی کو اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام داؤ پیچ کا استعمال کرنے کے باوجود بی جے پی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا، ان کے لئے بنگال میں داخل ہونے کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس کی صدر موسم بینظیر نور نے بی جے پی رہنماؤں کا نام لئے بغیر کہا کہ چند لوگ ترقی کے نام پر بنگال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کی بات کرنے والوں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بنگال کو علاحدہ ریاست بنانے کی بات کرنے والوں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ بنگال کو تقسیم کرنا ایک خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہے۔

موسم بینظیر نور کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اس کوشش میں بھی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بنگال کے عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالدہ ضلع سبھادپتی کے لئے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.