کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے کدگھاٹ میں واقع ایس کے موویز کے اسٹوڈیو میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Fire Broke Out at Eskay Movie studio
فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ 15 فائر ٹینڈرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صبح 6.41 بجے لگنے والی آگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ٹولی گنج کے بھیڑ بھاڑ والے بابورام گھوش روڈ پر واقع ایک گودام میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔
اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کے وزیر اروپ بسواس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
یو این آئی