جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے لیدر کمپلیکس تھانہ کے تحت بان تالہ علاقے میں واقع چمڑے کے ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی ۔Massive Fire At Godown Of Leather Complex In South 24 PGS In West Bengal
اس سے پورے علاقت میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی باشندوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے۔ تادم تحریر دمکل عاملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ کے آفیسر نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں چل سکی ہے ۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گودام میں آگ لگی ۔ گودام میں پلاسٹک،دیگر ایشا کی موجودگی کے سبب آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:Pinarayi Vijayan Slams Governor کیرالہ کے گورنر آر ایس ایس کی ہدایتوں پر کام کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ دمکل کے اہلکاروں نے گودوام میں پھنسے ایک مزدور کو صحیح سلامت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔وہ بالکل صحیح سلامت ہے ۔اس واقعے میں کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع پا کر ریاستی دمکل وزیر سجیت باسو نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ریاستی وزیر نے دمکل کے آفیسر سے موجودہ حالات پر بات چیت کی۔Massive Fire At Godown Of Leather Complex In South 24 PGS In West Bengal